احتساب عدالت‘رہنما پی پی قاسم ضیا کے ریمانڈ میں 5 اکتوبر تک توسیع

موکل نے رضاکارانہ طور پر رقم نیب کو واپس کر دی ، ایک ہفتے بعد بھی عدالت جان بوجھ کر معاملے کو طول دے رہی ہے‘وکیل قاسم ضیا

پیر 21 ستمبر 2015 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 اکتوبر تک توسیع کردی ۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کی احتساب عدالت میں پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کو 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد دوبارہ نیب حکام نے پیش کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قاسم ضیا کے وکیل نیعدالت کو بتایا کہ قاسم ضیا نے رضاکارانہ طور پر فراڈ کی رقم نیب کو واپس ادا کرنے کے لیے درخواست دائر کررکھی ہیایک ہفتے بعد بھی نیب حکام نے کوئی فیصلہ نہیں کیا اور معاملہ کو جان بوجھ کر التوا میں رکھا جا رہا ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہینیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ معاملہ پر کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔

عدالت نے قاسم ضیا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :