اسلام آباد : پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، غازی عبد الرشید کے دو بیٹے گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 ستمبر 2015 11:35

اسلام آباد : پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، غازی عبد الرشید ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 ستمبر 2015 ء) : وفاقی پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لال مسجد کے سابق خطیب غازی عبدالرشید کے 2 بیٹوں ہارون الرشید اور حارث رشید کو دوست آصف سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں بھائی گرفتاری کے وقت ایف 7 کے ایک سرکاری کوارٹرمیں موجودتھے پولیس کے مطابق ناکے پر گاڑی کی تلاشی لی گئی جس میں گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور فوجی وردی بھی برآمد ہوئی ہے جس میں پستول، 22 بورگن اور فوجہ وردیاں شامل ہیں. جبکہ دونوں پر مقدمہ کے اندراج کا فیصلہ امن وامان کی صورتحال کومدِنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب شہدا فاؤنڈیشن لال مسجد کے ترجمان کے مطابق ہارون الرشید لال مسجد آپریشن اور غازی عبدالرشید قتل کیس کے مدعی ہیں، ان کے پاس سے برآمد ہونے والا اسلحہ لائسنس یافتہ تھا جبکہ شکار کھیلنے کے لئے استعمال کی جانے والی وردی کو فوجی وردی کانام دیا جارہا ہے۔لال مسجد ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس ہارون الرشید کو غازی عبدالرشید قتل کےکیس واپس لینے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :