Live Updates

اسلام آباد : لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے بھی اہم اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 ستمبر 2015 12:30

اسلام آباد : لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے بھی اہم اعلان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 ستمبر 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن مسترد کرتے ہوئے منتخب اراکین کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دے دی جس کے بعد پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے بھی اپنی کمر کس لی اور اہم اعلان کر دیا. پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان این اے 122 اور این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے.

(جاری ہے)

جس کے لیے پی ٹی آئی چئیر مین 5 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے جبکہ 9 اکتوبر کو انتخابی مہم میں حصہ لیں گے. واضح رہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 11 اکتوبر کو ہو گی.سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب کی مہم میں حصہ لوں گا انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا غیر جمہوری فیصلہ معطل کر دیا ہے.مجھے انتخابی مہم سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن اب عدالتی فیصلہ آنے کے بعد انتخابی مہم میں ضرور حصہ لوں گا.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات