شکیرا نے عالمی برادری سے بچوں کی نشوونماء اور تعلیم کیلئے فنڈز فراہم کر نے کی اپیل کر دی

بدھ 23 ستمبر 2015 12:56

شکیرا نے عالمی برادری سے بچوں کی نشوونماء اور تعلیم کیلئے فنڈز فراہم ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء)معروف پاپ سنگر اور اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر شکیر نے عالمی برداری سے بچوں کی نشوونما اور تعلیم کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔یونیسیف کی خیرسگالی سفیر اور معروف پاپ سنگر شکیرا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد شکیرا نے کہا کہ عالمی برادری بچوں کی نشوونما اور تعلیم کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں سب سے بڑے انسانی بحران کا سامنا ہے ، تاہم بچوں کی نشو ونما اور تعلیم سرمایہ کاری کے لیے اولین ترجیح ہونی چاہیے۔کولمبیا کی38 سالہ پاپ سنگر شکیرا 2003 سے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی خیر سگالی سفیر ہیں۔