کابل : طالبان کے حملے میں 15 سکیورٹی اہلکار مارے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 ستمبر 2015 13:22

کابل : طالبان کے حملے میں 15 سکیورٹی اہلکار مارے گئے

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 ستمبر 2015 ء) : جنوبی افغانستان میں طالبان کے سکیورٹی فورسز پر حملوں کے نتیجے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی افغانستان کے صوبے جاوزان اور بلخ میں طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق پہلا حملہ صوبے جاوزان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا جس کے نتیجے میں 10 افغان فوجی مارے گئے جبکہ دوسرا حملہ صوبے بلخ کے ڈسٹرکٹ دولت آباد میں ہوا جہاں پیٹرولنگ پر موجود پولیس موبائل سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اورتین زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :