بھارت میں بھی عید الاضحی کی تیاریاں عروج پر، مویشی منڈی میں ایک بکرے کی قیمت 64 لاکھ لگا دی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 ستمبر 2015 13:40

بھارت میں بھی عید الاضحی کی تیاریاں عروج پر، مویشی منڈی میں ایک بکرے ..

بھارت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 ستمبر 2015 ء) : دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی عید الاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور مویشیوں کی منڈیاں سج گئی ہیں۔بھارت کے دارالحکومت دہلی کے پرانی دہلی علاقہ میں بھی مویشی منڈیاں سجائی گئی ہیں. جہاں بکروں کی قیمت 5 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔جن بکروں کا وزن زیادہ ہے یا ان پر مذہبی نشان بنے ہوئے ہیں، ان کی قیمت ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں لگائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پرانی دہلی کے کبوتر بازار میں ایک بیوپاری علی اپنے بکرے کے ساتھ آئے ہیں جس کی قیمت انہوں نے 64 لاکھ روپے رکھی ہے جو پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ سے زائد بنتی ہے.بکرے کے بارے میں علی کاکہنا ہے کہ ان کے بکرے کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر ’اللہ ہو‘ اور ’786‘ کا نشان بنا ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ بکرے کو سال بھر سے ہی تیار کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس بکرے کو وہ کھانے میں چنا، کشمش کھلاتے ہیں اور دودھ پلاتے ہیں۔بکرے تو بکرے یہاں بھیڑ بھی لاکھ میں فروخت ہو رہی ہیں۔ ریاست خان نے اپنی بھیڑ کی قیمت ایک لاکھ روپے رکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بھیڑ کی غذا پر روزانہ 250 روپے تک خرچ کرتے ہیں۔ جبکہ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس بھیڑ پر چاند تارا بنا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :