Live Updates

تحریک انصاف کا ایک اور بانی کارکن ولید اقبال قیادت سے ناراض‘عمران خان کو نوٹس بھیج دیا

بدھ 23 ستمبر 2015 13:41

تحریک انصاف کا ایک اور بانی کارکن ولید اقبال قیادت سے ناراض‘عمران ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور بانی کارکن ولید اقبال قیادت سے ناراض ہیں،انہوں نے عمران خان کو نوٹس بھیج دیا۔علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اکیلے نہیں، پی ٹی آئی کے کئی نظریاتی کارکن ان کے ساتھ ہیں‘ولید اقبال پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکنوں میں شامل ہیں اور پارٹی کی سرگرمیوں میں متحرک نظر آنے والے لوگوں میں سے ایک ہیں ۔

نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ دو ہزار گیارہ میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پارٹی، اب تبدیلی کی طرف جاتی نظر نہیں آ رہی۔خیبر پختونخوا حکومت اگرچہ گزشتہ حکومتوں سے بری نہیں، لیکن اس کی کارکردگی خاص اچھی بھی نظر نہیں آ رہی ۔

(جاری ہے)

صاف نظر آتا ہے کہ تحریک انصاف کے بنیادی مقاصد، یعنی انصاف، احتساب اور شفافیت کو سیاسی مفادات کی خاطر نظر انداز کر دیا گیا ۔

اس پر تحریک انصاف کے کارکن یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ دھوکا ہوا۔ولید اقبال نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ پر پارٹی میں اندرونی کرپشن روکنے میں ناکامی، پارٹی انتخابات میں غیر شفافیت، دھاندلی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے انکارکیا ، من پسند افراد کو میرٹ کے بغیر پارٹی ٹکٹ دینے سمیت کئی سنگین الزامات ہیں ۔عمران خان دو ہفتوں میں ان الزامات کا جواب دیں اور ان کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد انکوائری کمیشن بنائیں۔ایسا نہ کیا تو یہ الزامات درست مانتے ہوئے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن پارٹی کے اندرونی معاملات خود ٹھیک کرنے پرمجبور ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :