ہم نے صوبوں کے درمیان سرحدیں کھینچ لی ہیں، فلمسٹار شان

بدھ 23 ستمبر 2015 14:50

ہم نے صوبوں کے درمیان سرحدیں کھینچ لی ہیں، فلمسٹار شان

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء)فلمسٹار شان کا کہنا ہے کہ آج ہم نے صوبوں کے درمیان سرحدیں کھینچ لی ہیں جس کے باعث سال 2016ء میں فلم انڈسٹری کو بٹا ہوا دیکھ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرانی اور نئی فلم انڈسٹری میں کوئی بڑا فرق نہیں ہے تاہم اگر لاہور اور کراچی کے لوگ مل کر فلمیں بنائیں تو چاند اور ستارہ بن جائیں گے۔نہوں نے کہا کہ سینما مالکان کو ایسی پالیسی ملنی چاہئیے جس سے فلم انڈسٹری مزید ترقی کرے۔