لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 ستمبر 2015 14:52

لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 ستمبر 2015 ء) : پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق جیل سے رہائی کے بعد قاسم ضیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی تھی بلکہ مجھے ایک ایسے کیس میں پھنسایا گیا جس کا شکایت کنندہ نہیں تھا، تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد کیس پر مزید بات کروں گا. یاد رہے کہ آج صبح لاہور ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا.