ایان علی کا شوبز چھوڑ کر مذہب کا راستہ اپنانے کا فیصلہ

بدھ 23 ستمبر 2015 14:55

ایان علی کا شوبز چھوڑ کر مذہب کا راستہ اپنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء) پاکستان کی سپر ماڈل ایان علی جنہیں حال ہی میں منی لانڈرنگ کیس میں جیل سے ضمانت پر رہائی ملی ہے انہوں نے مذہب کی جانب رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے تبلیغی جماعت کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے رابطہ کیا ہے اور ان سے دینی معاملات میں رہنمائی مانگی ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ ان کو دین کے بارے میں بتایا جائے کہ وہ کس طرح دین پر عمل کر کے ایک باعمل مسلمان بن سکتی ہیں اور انہیں دین کا صحیح راستہ بتایا جائے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق ایان علی کی آنکھوں میں آنسو آ گئے جب انہوں نے مولانا طارق جمیل سے گفتگو کی۔ مولانا طارق جمیل ان دنوں مکہ میں حج کا فریضہ ادا کر رہے ہیں اور ایان علی نے کچھ مشترکہ دوستوں کی مدد سے ان سے رابطہ کیا۔ ایان علی نے مولانا طارق جمیل کو بتایا کہ جیل کے دوران انہوں نے سورہ توبہ کا ترججہ پڑھا اورا س دوان انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ شوبز چھوڑ کر اسلام کی طرف راغب ہوں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ ایان علی مولانا طارق جمیل کی حج سے واپسی پر ان سے ملاقات کریں گی اور دینی معاملات میں ان سے رہنمائی لیں گی۔

متعلقہ عنوان :