ٹیکس عدم ادائیگی ، ایف بی آر نے محمد حفیظ کے سیلری اکاؤنٹ سے 2 لاکھ43ہزار روپے وصول کر لئے

بدھ 23 ستمبر 2015 15:12

ٹیکس عدم ادائیگی ، ایف بی آر نے محمد حفیظ کے سیلری اکاؤنٹ سے 2 لاکھ43ہزار ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء)ٹیکس نا دہندگی پر قومی کرکٹر محمد حفیظ کے تنخواہ کے اکاؤنٹ سے 2لاکھ43ہزار روپے وصول کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر محمد حفیظ انکم ٹیکس کی مد میں 37لاکھ69ہزار روپے کا نا دہندہ ہیں۔ ایف بی آر نے محمد حفیظ کو سوئی نادرن گیس پائپ لائنز سے ملنے والی تنخواہ کے اکاؤنٹ سے 2لاکھ43ہزار روپے کاٹ لئے ہیں۔ محمد حفیظ ڈومیسٹک کرکٹ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی نمائندگی کرتے ہیں۔