آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سپیشل اولمپکس میں شرکت کرنیوالی 8 رکنی ایتھلیٹکس ٹیم کی ملاقات

بدھ 23 ستمبر 2015 15:36

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سپیشل اولمپکس میں شرکت کرنیوالی 8 رکنی ایتھلیٹکس ..

راول پنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23ستمبر ۔2015ء )آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سپیشل اولمپکس میں شرکت کرنے والی 8 رکنی ایتھلیٹکس ٹیم نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق لاس اینجلس سپیشل اولمپکس میں شرکت کر نے والی 8رکنی ٹیم سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنے ان مستقبل کے ہیروز پر فخر ہے جنہوں نے مشکل چیلنج قبول کرکے سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا ۔ یاد رہے کہ آٹھ رکنی ایتھلیٹکس ٹیم نے سپیشل اولمپکس میں3سونے ،4چاندی اور 3کانسی کے تمغے جیتے تھے ۔