قومی وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ، ون ڈے کپتان اظہر علی ، اسد شفیق فریضہ حج کی ادائیگی میں مصروف

بدھ 23 ستمبر 2015 16:32

قومی وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ، ون ڈے کپتان اظہر علی ، اسد شفیق فریضہ ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23ستمبر ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ، ون ڈے کپتان اظہر علی ، اور مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق فریضہ حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وکٹ کیپر سرفراز احمد فریضہ حج کی ادائیگی کی وجہ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت نہیں کرینگے، سرفراز احمد کے علاوہ اظہر علی ، اسد شفیق اور سعید اجمل بھی فریضہ حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں ، سعید اجمل زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جبکہ دیگر تینوں کھلاڑی سرفراز احمد ، اظہر علی اور اسد شفیق تین روز بعد زمبابوے کے لئے روانہ ہونگے ۔