برطانیہ : وزیر اعظم نواز شریف کی ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پر بر طانوی ہم منصب سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 ستمبر 2015 17:53

برطانیہ : وزیر اعظم نواز شریف کی ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پر بر طانوی ہم منصب ..

برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 ستمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے بر طانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی .

(جاری ہے)

ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس کے مجرموں کو انجام تک پہنچانے پر اتفاق ہوا جبکہ بر طانوی وزیر اعظم نے تفتیش میں مدد کرنے کے لیے پاکستانی حکام اور وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک برطانیہ تعلقات اور تعاون مزید بڑھانے پر بھی غور کیا گیا جبکہ دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس اور وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے.

متعلقہ عنوان :