گجرات میں ٹرین کی زد میں آکر 40 بکرے ہلاک

muhammad ali محمد علی بدھ 23 ستمبر 2015 19:09

گجرات میں ٹرین کی زد میں آکر 40 بکرے ہلاک

گجرات(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23ستمبر 2015 ء) گجرات میں ٹرین کی زد میں آکر 40 بکرے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں سستا بکرا نہ دینے پر ایک پولیس اہلکار نے بکروں کا ریوڑ ریلوے ٹریک کی جانب دھکیل دیا۔

(جاری ہے)

ریلوے ٹریک پر دھکیلے جانے کے بعد ٹرین کی زد میں آکر 40 بکرے ہلاک ہوگئے۔ پولیس اہلکار کی جانب سے بیوپاریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کی جانب سےپولیس اہلکار کیخلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :