پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی سمیت 4 کرکٹر بھی فریضہ حج کی ادائیگی میں مصروف

مقدس فریضے کی ادائی گی کے بعد اظہر علی اسد شفیق اور سرفراز احمد جدہ سے دبئی اور پھر زمبابوے جائینگے

بدھ 23 ستمبر 2015 20:28

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی سمیت 4 کرکٹر بھی فریضہ حج کی ادائیگی ..

عرفات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی سمیت 4 کرکٹر بھی فریضہ حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں پاکستان ونڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی، نائب کپتان سرفراز احمد ،اسد شفیق اور سعید اجمل رواں برس فریضہ حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں ۔ مقدس فریضے کی ادائی گی کے بعد اظہر علی اسد شفیق اور سرفراز احمد جدہ سے دبئی اور پھر زمبابوے جائینگے، زمبابوے میں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہوجائینگے اور یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں حصہ لیں گے جبکہ سعید اجمل حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :