` یونس خان کی ون ڈے سلیکشن بارے گفتگومایوس کن بات ہے، وارننگ ایشو کی جائے گی ،شہریار ایم خان `

بدھ 23 ستمبر 2015 21:29

` یونس خان کی ون ڈے سلیکشن بارے گفتگومایوس کن بات ہے، وارننگ ایشو کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء)پی سی بی کے چیئرمین شہریار ایم خان نے یونس خان کے بیانات کے خلاف کارروائی کرنے کا خیال ظاہر کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونس خان میڈیا میں اپنے ون ڈے سلیکشن کے بارے میں جو کہہ رہے ہیں وہ مایوس کن بات ہے، اس پر انہیں وارننگ ایشو کی جائے گی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یونس کا یہ کہنا درست نہیں کہ ان کو پی ایس ایل کی تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامہ نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے کہا کہ اگر انکو دعوت نہ دی گئی ہوتی تو وہ خود اس سے معافی مانگتے۔ان کو دعوت نامہ بھیجا گیا تھا لیکن انہوں نے آنے جانے کا خرچہ مانگا تھا۔ چیئرمین نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ پی سی بی نے مبینہ طور پر یونس خان کو کہا کہ اگر وہ ون ڈے انٹرنیشنل ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کو تیار ہوں تو انہیں ایک روزہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ جب تک وہ چیئرمین ہیں تو کسی بھی کھلاڑی پر ریٹائر ہونے کیلئے دباؤ نہیں ڈال سکتے۔