کے الیکٹرک کا عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران کراچی میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کااعلان

بدھ 23 ستمبر 2015 21:34

کے الیکٹرک کا عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران کراچی میں لوڈ شیڈنگ نہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء) کے الیکٹرک نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران شہر بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کااعلان کیا ہے ۔کے الیکٹرک کی پریس ریلیز کے مطابق 24ستمبر بروز جمعرات سے 27ستمبر2015, تک کسی بھی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی تاہم کراچی جیسے وسیع ر قبے پر پہلے ہوئے شہر اور اس کے ارد گرد کے علا قوں میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے بجلی کی بندش کا امکان موجود ر ہتا ہے جس کا لوڈ شیڈنگ سے موازنہ نہ کیا جائے ۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی علاقے میں فالٹ آنے یا پی ایم ٹی میں خرابی کی صورت میں اسے کم سے کم وقت میں ٹھیک کردیا جائے گا ۔ہم صارفین کو اس بات کی یقین دلاتے ہیں کہ کے الیکٹرک کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں تعینات کردی گئی ہیں جو کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کیلئے چوبیس گھنٹے شفٹوں میں کام سرانجام دیں گی۔

(جاری ہے)

بیان میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران ادارے کی جانب سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے خاص انتظامات کیے گئے ہیں اورکے الیکٹرک کی ٹیمیں اضافی ورک فورس اورایکوئپمنٹ کے ساتھ اسٹینڈ بائی پر موجودرہیں گی۔

صارفین کسی بھی فالٹ یا بجلی کے تعطل کی صورت میں 118 ،99000کال سینٹر ، 8119 پر ایس ایم ایس سروس یا پھر کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک یا ٹوئیٹر کے ذریعے شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :