چین کے دروازے بیرونی تاجروں کے لئے کھولے ہیں ، چینی صدر

بدھ 23 ستمبر 2015 21:35

چین کے دروازے بیرونی تاجروں کے لئے کھولے ہیں ، چینی صدر

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی تاجر سربراہان کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اپنی برآمدات بڑھانے کے لیے چین اپنی کرنسی سے چھیڑ چھاڑ نہیں کرے گا۔چینی صدر آج کل امریکہ کے دورہ پر ہیں جہاں وہ اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ریاست واشنگٹن کے شہر سیئٹیل میں چین کی اقتصادی اصلاحات اور سائبر جرائم جیسے موضوعات پر بات کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہچن ہیکنگ میں قطعی ملوث نہیں ہے لیکن اس مسئلے کی تفتیش پر وہ امریکہ کے ساتھ تعاون کرے گا۔

حالیہ برسوں میں چین کی اقتصادی پالیسیاں اور سائبر ہیکنگ جیسے مسائل دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا سبب بنے ہیں۔صنعتی و تجارتی سربراہان کے ساتھ ایک عشائیے میں بات کرتے ہوئے چین کے صدر نے کہا: ’عالمی تجارت کو استحکام بخشنا پہلی ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

چین باہری دنیا کے لیے اپنے دروازے کبھی نہیں بند کرے گا۔‘ان سے جب چین پر امریکہ کے اس الزام کے متعلق پوچھا گیا کہ اْس نے کئی امریکی اداروں کی ویب سائٹوں، نجی کمپنیوں اور لاکھوں سرکاری ملازمین کے اکاوٴنٹ ہیک کیے ہیں، تو انھوں نے کہا کہ بیجنگ اس میں ملوث نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سائبر چوری ایک جرم ہے اور مجرموں کو اس کی سزا ملنی چاہیے۔ ’چین کی حکومت کسی بھی طرح کی تجارتی چوری نہیں کرے گئی اور نہ ہی وہ ایسے کسی شخص کی حمایت کرے گئی جو ایسا کرنے کی کوشش کرے گا۔‘ان کے امریکہ دورے سے قبل ہی امریکی تاجروں نے چین میں امریکی کمپنیوں کو درپیش مسائل اور بگڑتی معاشی صورت حال جیسے پہلووٴں پر زور دیا تھا۔‘ `

متعلقہ عنوان :