جنرل راحیل شریف مجھ سے بہتر آرمی چیف ہیں، وہ جو کر رہے ہیں وہ لیڈر شپ کا تقاضا ہے، ملک میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ہم نے اپنے دور میں ملک کو بہتر سمت میں چلانے کی کوشش کی،لال مسجد میں جو کچھ ہوا وہ حکومت نے کیا،کارگل میں پہلی بار ہم نے بھارت کو گریبان سے پکڑا، اسلام میں دہشت گردی کا تصور نہیں، آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 24 ستمبر 2015 00:22

جنرل راحیل شریف مجھ سے بہتر آرمی چیف ہیں، وہ جو کر رہے ہیں وہ لیڈر شپ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23ستمبر۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف مجھ سے بہتر آرمی چیف ہیں، وہ جو کر رہے ہیں وہ لیڈر شپ کا تقاضا ہے، ملک میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ہم نے اپنے دور میں ملک کو بہتر سمت میں چلانے کی کوشش کی،لال مسجد میں جو کچھ ہوا وہ حکومت نے کیا،کارگل میں پہلی بار ہم نے بھارت کو گریبان سے پکڑا، اسلام میں دہشت گردی کا تصور نہیں۔

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں کراچی کو روشنیوں کا شہر بنایااور وہاں امن قائم کیا، ہم نے ملک سے غربت کا خاتمہ، روزگار و تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا اور ہمارے دور میں عوام خوشحال تھے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف نے کہاکہ ملک میں اس وقت تبدیلی کی ضرورت ہے،مجھے پتہ نہیں کہ فوج کے آنے کاانتظار کیوں کیا جاتا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں نیب اور عدلیہ موجود تھے اور نیب نے 30ارب روپے کی وصولی کی۔ سابق صدر نے کہا کہ میں ملک کو چھوڑ کر کہیں نہیں جانے والا، اس وقت پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، اور ایسے حالات میں ایک شخص بہتر کام کر رہا ہے اور وہ اس وقت مقبول بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ل راحیل شریف مجھ سے بہتر آرمی چیف ہیں، وہ جو کر رہے ہیں وہ لیڈر شپ کا تقاضا ہے اور اس لئے میں نے آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کی بات کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں توسیع ملنی چاہیے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی کا تصور نہیں،لال مسجد میں جو کچھ ہوا وہ حکومت نے کیا۔پرویز مشرف نے کہا کہ کارگل میں پہلی بار ہم نے بھارت کو گریبان سے پکڑاہے۔