105 سالہ جاپانی ایتھلیٹ نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ، یوسین بولٹ کے انداز میں جشن فتح بھی منایا

جمعرات 24 ستمبر 2015 11:44

105 سالہ جاپانی ایتھلیٹ نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ، یوسین بولٹ کے انداز ..

کویوٹو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24ستمبر ۔2015ء ) جاپان کے 105 سالہ ایتھلیٹ ہائیڈکیچی میازیکی نے 100 میٹر ریس میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے 105 سے زائد عمر کی کیٹیگری میں منعقدہ ریس میں مقررہ فاصلہ 42.22 سیکنڈز میں طے کرکے اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلیے بھی پیش کر دیا، انھیں ’گولڈن بولٹ ‘ کا لقب دیاگیا ہے ، ریس سے قبل ڈاکٹرزنے ان کا مکمل چیک اپ کرنے کے بعد انھیں ایونٹ میں شرکت کے لیے فٹ قرار دیا تھا ۔ انھوں نے یوسین بولٹ کے انداز میں جشن فتح بھی بنایا ۔