دبئی: ریسٹورنٹ سے بھارتی شہری کی لاش برآمد، 1شخص کی خودکشی

جمعرات 24 ستمبر 2015 11:50

دبئی: ریسٹورنٹ سے بھارتی شہری کی لاش برآمد، 1شخص کی خودکشی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) متحدہ عرب امارات میں واش روم میں موجود پانی کے ڈرم سے 1بھارتی شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ ایک اور بھارتی شہری کی دھوتی سے لٹکتی لاش بھی ملی ہے۔اماراتی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایک 26سالہ بھارتی وشنو مرلی دھرن نیئر کی راس ال خیمہ کے ایک ریسٹورنٹ کے غسل خانے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس شخص کو اپنے وطن بھارت 2ماہ کی چھٹیاں گزار کر واپس آئے ہوئے کچھ ہی وقت ہوا تھا کہ دلخراش واقعہ پیش آگیا۔

(جاری ہے)

ساتھی ورکروں کا کہنا ہے کہ وشنو ہمارے سامنے ریسٹورنٹ کے غسل خانے میں گیا، واپس آنے میں دیر ہونے پر اسے دیکھنے گئے تو وشنو کی لاش پانی کے ڈرم میں ڈوبی ہوئی تھی۔ ایک سوشل ورکر کے مطابق وشنو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق موت پانی میں ڈوبنے کے باعث ہوئی ہے۔دوسری جانب اسی ریسٹورنٹ میں ایک 39سالہ بھارتی شیبو ششی دھرن کی لاش ایک درخت سے لٹکتی پائی گئی، جس نے اپنی دھوتی کو پھندا لگانے کے لئے استعمال کیا۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے، اور تشیوش میں مبتلا ہے کہ کہیں انہیں قتل تو نہیں کیا گیا، دوسری طرف پولیس حکام کے مطابق اس سانحہ کی تفتیش جاری ہے، اور جلد ہی بیان دیا جائے گا۔