رگبی ورلڈ کپ :آسٹریلیا، سکاٹ لینڈ اور فرانس نے اپنے میچزجیت لیے

جمعرات 24 ستمبر 2015 15:10

رگبی ورلڈ کپ :آسٹریلیا، سکاٹ لینڈ اور فرانس نے اپنے میچزجیت لیے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) برطانیہ میں جاری رگبی ورلڈ کپ کے چھٹے روز، آسٹریلیا، اسکاٹ لینڈ اور فرانس نے اپنے اپنے میچزجیت لیے،ملینیم اسٹیڈیم کارڈف میں ہونے والے پول اے کے میچ میں آسٹریلیا نے فجی کو باآسانی اٹھائیس تیرہ کے اسکور سے پچھاڑ دیا، میگا ایونٹ میں فجی کی یہ مسلسل دوسری ناکامی ہے،کنگز ہومز میں کھیلے گئے گروپ بی کے تیسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے جاپان کو ناکوں چنے چبوادیئے، اسکاٹش ٹیم نے پینتالیس دس کے اسکور سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا،اولمپک اسٹیڈیم لندن میں فرانس نے رومانیہ کو ہراکرایونٹ میں مسلسل دوسری فتح سیمٹی، فرانس نے میچ اڑتیس گیارہ اسکور سے جیتا۔