بھگدڑ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، سعودی حکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 ستمبر 2015 15:44

بھگدڑ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، سعودی حکام

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24ستمبر 2015ء): سعودی حکام کا کہنا ہے کہ منیٰ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ جائے حادثہ پر اب صورتحال کنٹرول میں ہے.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رمی جمرات میں آنے اور جانے ک لیے الگ الگ گیٹس مختص کیے گئے تھے لیکن ایک گیٹ کھلا رہنے کے باعث ون وے کی خلاف ورزی ہوئی جو بھگدڑ حادثے کا سبب بنی. سعودی حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے. تاحال حادثے میں 310 حجاج کرام کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 450 حجاج مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں.