نیک نیتی کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہوں ،ہمارا قافلہ رواں دواں ہے ‘ سردار ذوالفقار کھوسہ

جمعرات 24 ستمبر 2015 16:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) لیگی دھڑوں کے اتحاد کیلئے کوشاں بزرگ سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ نیک نیتی کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہوں ،ہمارا قافلہ رواں دواں ہے اور لوگ اس میں شامل ہوتے جارہے ہیں،کسی سے ذاتی دشمنی نہیں اور میرے رویے سے بھی کبھی اس طرح کا اظہار نہیں کیا گیا ۔ایک انٹر ویو میں سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ میں ہمیشہ سچی اور کھری بات کرتا ہوں چاہے وہ کسی کو اچھی یا بری لگے ۔

(جاری ہے)

خوشامد کو پسند کرتا ہوں اور نہ کسی کی خوشامد کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جن کارکنوں نے شریف برادران کی ملک میں عدم موجودگی کے دوران پارٹی کا نام زندہ رکھنے کے لئے جدوجہد کی تھی آج وہ کہاں ہیں؟۔ قربانیاں دینے والے کارکنوں کو جب نظر انداز کیا گیا تو وہ ہم سے سوال کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مشکل وقت میں پارٹی کو نہیں چھوڑا بلکہ اچھے دور میں اصولوں کی بنیاد پر اختلاف کیا ۔ انہوں نے لیگی دھڑوں کے اتحاد کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے اب جو جدوجہد کی ہے وہ مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے اورمثبت پیشرفت ہوئی ہے انشا اللہ آگے چل کر بھی اللہ کی مدد حاصل رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :