پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ متحدہ عرب امارات میں منعقد کرانیکا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 ستمبر 2015 20:00

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ متحدہ عرب امارات میں منعقد کرانیکا اعلان ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24ستمبر 2015 ء) پاکستان سپر لیگ اگلے سال 4 سے 24 جنوری تک متحدہ عرب امارات میں منعقد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کی جگہ اور تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ اگلے سال 4 سے 24 جنوری تک متحدہ عرب امارات میں منعقد کی جائے گی۔ سپر لیگ کے میچز متحدہ عرب امارات کے دبئی اور شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کروائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کا انعقاد دوحہ میں کروایا جانا تھا تاہم متحدہ عرب امارات کی حکومت سے معاملات طے پا جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ شارجہ اور دبئی میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :