بابا ئے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان کی12برسی منائی گئی

اتوار 27 ستمبر 2015 13:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 ستمبر۔2015ء) بابا ئے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان کی12برسی منائی گئی انکی سیاسی خدمات اور جمہوریت کیلئے طویل جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نوابزادہ نصر اللہ خان 1918 میں خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ میں پیدا ہوئے،1933 میں مجلس حرار کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا،قیام پاکستان کے بعد 50 سال تک سیاسی تحریکوں کے روح رواں رہے، 20سال قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کی۔

(جاری ہے)

حکمران اور حزب اختلاف دونوں نوابزادہ نصراللہ سے رموز سیاست سیکھتے رہے، سیاسی تبصرہ نگار انھیں بابائے جمہوریت کے نام سے یاد کرتے ہیں۔نوابزادہ نصر اللہ کے سیاسی رفقا کا کہنا ہے کہ مرحوم کرپشن کے مخالف اور جمہوریت کے زبردست علمبردار تھے، اے آر ڈی کے پلیٹ فارم پر بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کو اکٹھا کیا اور جمہوریت بحال کراکے دم لیا۔نوابزادہ نصر اللہ زبردست سخن ور بھی تھے، حالات حاضرہ پر بر محل شعر کہنے پر انھیں ملکہ حاصل تھا، پاکستانی سیاست کا تذکرہ انکے بغیر ادھورا ر ہے گا۔