قومی ویمن نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا
پیر 28 ستمبر 2015 12:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔
(جاری ہے)
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کیلئے ملک بھر سے 18 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا اور تربیتی کیمپ میں کوچ ام لیلی کلثوم کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ تربیت دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ میں 10 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی، یہ چیمپئن شپ 12 دسمبر سے ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، افغانستان، مالدیپ، ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائیشیا، تائیوان، کوریا، جاپان، تھائی لینڈ اور برونائی کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتان کو قربانی کا بکرا بنانے سے ناخوش
-
قومی ٹیم کی کوچنگ، جیسن گلیسپی نے جنوبی آسٹریلیا سے علیحدگی اختیار کرلی
-
میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز،روہن بھوپنا اور میتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
بابر اعظم آرمی ٹریننگ کیمپ میں شامل ہونے کے بجائے آرام کرنا چاہتے تھے، رپورٹس میں دعویٰ
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30مارچ سے شروع ہوگا
-
میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایکٹرینا الیگزینڈروااور ڈینیئل کولنزسیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
کاکول ٹریننگ کیمپ، اعظم خان 2 کلومیٹر ریس پوری نہ کرسکے
-
اماراتی کرکٹ بورڈ نے عثمان خان کیخلاف معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی پر تحقیقات شروع کردیں
-
میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،جینک سنر اور ڈینیئل مدویدیف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
قومی ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا ؟ سلیکشن کمیٹی نے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیا
-
پی سی بی نے پی ایس ایل میں ادائیگیوں میں تاخیر کے فیکا کے دعوے کی تردید کردی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئندہ ماہ اپریل میں انٹر کلب ون ڈے ٹورنامنٹ کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.