آسٹریلیا کے دورہ بنگلہ دیش کی منسوخی کا خطرہ ٹلنے کا امکان

پیر 28 ستمبر 2015 13:32

آسٹریلیا کے دورہ بنگلہ دیش کی منسوخی کا خطرہ ٹلنے کا امکان

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تاخیر اور ممکنہ طور پر ملتوی نظر آنے والا آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ آسٹریلیا کی ٹیم پروگرام کے مطابق 2 ٹیسٹ کی سیریزکے لئے بنگلہ دیش کا دورہ کرے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی سیکیورٹی ٹیم نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیداران اور انٹیلیجنس سکیورٹی اور پولیس کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں جنہوں نے آسٹریلین حکام کو یہ بتایا کہ بنگلہ دیش کی صورتحال بہت بہتر ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سیکیورٹی مینجر شین کیرول نے بنگلہ دیشی حکام سے ڈھاکہ میں آسٹریلین ہائی کمیشن میں ملاقات کی انکے ہمراہ 2 اور آفیسرز بھی ہیں. وفد پیر کی صبح بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ سے مل رہا ہے. بنگلہ دیش کی جانب سے اعلی پائے کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ دورہ پروگرام کے مطابق ہوگا