آسٹریلین حکومت کا امریکی گلوکارکرس براؤن کو ویزا جاری کرنے سے انکار

پیر 28 ستمبر 2015 14:00

آسٹریلین حکومت کا امریکی گلوکارکرس براؤن کو ویزا جاری کرنے سے انکار

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء)آسٹریلیا کی حکومت نے امریکی گلوکار کِرس براوٴن کو ملک میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ کرس پر عائد گھریلو تشدّد کے الزامات ہیں۔امریکی گلوکار کا آسٹریلیا کا دورہ رواں برس دسمبر میں طے ہے اور ان کے کانسرٹ کے ٹکٹوں کی فروخت پیر کے روز سے شروع ہونے والی ہے۔

(جاری ہے)

ان کے پاس اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 28 دن کی مہلت ہے۔سنہ 2009 میں کِرس براوٴن نے اقرار جْرم کیا تھا کہ انھوں نے اپنی گرل فرینڈ گلوکارہ ریاہنا پر حملہ کیا تھا۔اْس کے بعد سے وہ دو مرتبہ آسٹریلیا کا دورہ کر چکے ہیں تاہم اب حکومت پر دباوٴ ہے کہ ان کا ویزا منسوخ کردیا جائے۔آسٹریلیا کے وزیرامیگریشن پیٹر ڈٹن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ’نوٹس آف اِنٹنشن ٹوْ کنسِیڈر ریفیوزل‘ جاری کردیا گیا ہے۔