متحدہ کاسیکٹر انچارج 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے ،50افراد کی ٹارگٹ کلنگ کاالزام

پیر 28 ستمبر 2015 14:29

متحدہ کاسیکٹر انچارج 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے ،50افراد کی ٹارگٹ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء)انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 50افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج ریحان عرف بہاری کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا۔پیر کو سماعت شروع ہوئی تو رینجرز لاء آفیسر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ملزم پر 50سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا الزام ہے ، ملزم کی شکایت پر طبی معائنہ کرایا گیا ، رپورٹ نارمل ہے ،اسے کوئی بیماری نہیں ، اس کا بلڈپریشر بھی نارمل ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رینجرز لا ء آفیسر نے ملزم کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی۔ملزم ریحان بہاری نے موقف اختیار کیا کہ بہت شدید بیمار ہوں اور دل کا مریض ہوں میری میڈیکل رپورٹ گھر پر ہے۔ وکیل لیگل ایڈ کمیٹی نے بھی کہا کہ ملزم کوسول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، اسے دل کا عارضہ لاحق ہے اور وہ بیمار ہے۔ جس کے بعد عدالت نے ملزم ریحان بہاری کو 90روز کے لئے رینجرز کے حوالے کرتے ہوئے 2سے تین روز میں ملزم کی میڈیکل ہسٹری پیش کرنے کا حکم دے دیا۔