عامر خان نے فلم ”دنگل“ میں چار بچوں کی ماں کا کردار دینے سے انکار کر دیا ، ملیکہ شیراوت

پیر 28 ستمبر 2015 16:37

عامر خان نے فلم ”دنگل“ میں چار بچوں کی ماں کا کردار دینے سے انکار کر ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ ملیکہ شیراوت نے کہا ہے کہ عامر خان نے فلم دنگل میں مجھے چار بچوں کی ماں نہیں بننے دیا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں عامر کی نئی آنے والی فلم میں ان کی اہلیہ کا کردار نبھانے کے لئے آپشن دیا تھا اگرچہ عامر کو میری پرفارمنس بہت پسند آئی تاہم ان کا کہنا تھا کہ میں چار نوجوان لڑکیوں کی ماں نہیں لگتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں یوگا کی شوقین ہوں اور اس کے بغیر میری صبح ادھوری ہے انہوں نے کہا کہ میں نے کرداروں کے حوالے سے اپنی ترجیحات بدل لی ہیں اور اب میں ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جس میں اداکاری کا مارجن ہو انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ وہ کیا جو میرا دل چاہتا ہے ۔