حکومت پاکستان نے منی حادثے میں شہید ہوجانے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کے 2 سے 3 افراد کو سرکاری عمرے پر بھیجنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 28 ستمبر 2015 18:46

حکومت پاکستان نے منی حادثے میں شہید ہوجانے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28ستمبر 2015 ء) حکومت پاکستان نے منی حادثے میں شہید ہوجانے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کے 2 سے 3 افراد کو سرکاری عمرے پر بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منی حادثے کے حوالے سےپریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نے بتایا ہے کہ منی حادثے میں شہید ہوجانے والے پاکستانیوں کی تعداد 40 ہو چکی ہے جبکہ لاپتہ ہوجانے والے 228 پاکستانیوں کو ان کے پیاروں سے ملا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب تک 63 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں۔ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کا جوپاکستانی حجاج منی میں شہید ہوگئے ان کے اہل خانہ کے 2 سے 3 افراد کو سرکاری خرچے پر عمرے کیلئے بھیجا جائےگا۔منی میں شہید ہوجانے والے پاکستانی حجاج کے اہل خانہ کے کیلئے 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ زخمی ہوجانے والوں کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ جوپاکستانی سعودی عرب میں زیر علاج ہیں ان کا علاج کا خرچہ بھی حکومت برداشت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :