سنگدل باپ نے اپنے 6 سالہ بیٹے کا ہاتھ کاٹ کر بیچ دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 28 ستمبر 2015 18:53

سنگدل باپ نے اپنے 6 سالہ بیٹے کا ہاتھ کاٹ کر بیچ دیا

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28ستمبر۔2015ء)6 سالہ چھوٹا بچہ ،جس کا ہاتھ اس کے باپ نے کاٹ کر 5000 ڈالر میں بیچ دیا تھا، اب سکول جانے لگا ہے۔ باراکا کوسموس روسامبو تنزانیہ کے 5 البینو بچوں میں سے ایک ہے، جن کا علاج کرنے کے لیے انہیں امریکا لایا گیا تھا۔ان کا علاج جون میں شروع ہوا اور اکتوبر تک جاری رہے گا۔ باراکا تنزانیہ کے سینکڑوں البینو(بھورے) بچوں میں سے ایک ہے ۔

افریقی ممالک میں پیدا ہونے والے ایسے تمام بچوں کو شکاریوں کے حملے کے خطرے کا سامنا رہتا ہے۔ افریقی ممالک میں جادوگر البینو بچوں کے اعضا کو جادوگری میں استعمال کرتے ہیں، بہت سے خاندان والے خود اپنے بچوں کے اعضا اپنی خوش قسمتی لانے کےلیے استعمال کرتے ہیں۔ ایسے بچوں کے اعضا کی قیمت ہزاروں ڈالر میں ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

افریقا میں ہر سال سینکڑوں البینو بچوں کو قتل کر کے لاش فروخت کر دی جاتی ہے۔

افریقا کے کئی ممالک میں البینو بچوں کے شکاریوں کو دیکھتےہی گولی مار دینے کا حکم ہے۔بہت سے ممالک البینو بچوں کو فوج کی حفاظتی تحویل میں رکھتے ہیں۔ باراکا کی دو بہنیں بھی البینو ہیں۔باراکا کے باپ ،جو 17 افراد کے گینگ کا لیڈر ہے، نے اپنے گینگ کے ساتھ حملہ کر کے اپنے بیٹے کا ہاتھ کاٹ لیا۔ حملے میں باراکا کی ٹانگ بھی زخمی ہوئی مگر ڈاکٹروں نے ٹانگ کو بچا لیا۔

باراکا کے باپ نے باراکا کےہاتھ کو جادوگری کا سامان فروخت کرنے والی مارکیٹ میں 5 ہزار ڈالر میں بیچ دیا۔5 ہزار ڈالر تنزانیہ جیسے ملک،جہاں ہفتہ کی مزدوری 10 ڈالر ہوتی ہے، میں بہت زیادہ رقم ہے۔ باراکا کو دوسرے بچوں کے ساتھ امریکا لے آیا گیا تھا، جہاں اس کا مصنوعی ہاتھ لگا دیا گیا۔ ڈاکٹروں کےمطابق اتنے بڑے حادثے کے باوجود باراکا ہر وقت مسکراتا رہتا ہے اور اُس نے اب سکول جانا بھی شروع کر دیا ہے۔