فلم ’’رونالڈو‘‘ کے ٹریلر نے پہلے ہی دن انٹر نیٹ پر دھوم مچادی

منگل 29 ستمبر 2015 13:56

فلم ’’رونالڈو‘‘ کے ٹریلر نے پہلے ہی دن انٹر نیٹ پر دھوم مچادی

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29ستمبر ۔2015ء ) پرتگال کے فٹبال سٹار کر سٹیانو رونالڈو پربننے والی نئی فلم کا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری کر دیا گیا جس نے ایک ہی دن میں دھوم مچا دی ۔

(جاری ہے)

رواں سال کے آخر میں ریلیز ہونے والی فلم’’رونالڈو‘‘ میں سپر سٹار فٹبالر کے بچپن سے آج تک کے سفر کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ 14 مہینوں میں بننے والی اس فلم کے ٹریلر میں رونالڈو ازراہ مذاق کہتے پائے گئے کہ وہ کم از کم جنوری 2016ء تک دنیا کے بہترین کھلاڑی رہیں گے ۔ رونالڈو کی زندگی پر پہلے بھی فلمیں بن چکی ہیں لیکن ’’رونالڈو‘‘ کی صورت میں فٹبال سٹارنے پہلی بار خود پر فلم بنانے کی باقاعدہ اجازت دی ہے ۔