میرا تعارف خوبصورت اداکارہ کہہ کر کروایا جائے، پاکستانی فلمسٹار اور اداکارہ میرا کی رپورٹر کو ہدایت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 ستمبر 2015 15:11

میرا تعارف خوبصورت اداکارہ کہہ کر کروایا جائے، پاکستانی فلمسٹار  اور ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 ستمبر 2015 ء) : اداکارہ میرا اپنے اسٹائل اور خوبصورتی کا بہت خیال رکھتی ہیں بالخصوص کیمرے کے سامنے آنے کے لیے وہ اس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں کہ وہ پُر کشش لگیں. لکس اسٹائل ایوارڈز میں ایک دن باقی ہے جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں.

(جاری ہے)

ایوارڈز کی ریہرسل پر موجود اداکارہ میرا کا آن کیمرہ ساٹ لینے سے قبل ہی اداکارہ میرا نے رپورٹ کو ہدایت کر دی کہ ان کا تعارف خوبصورت اداکارہ کہہ کر کروایا جائے جس کے بعد رپورٹر نے میرا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ان کو خوبصورت اداکارہ میرا کہہ کر ہی مخاطب کیا. جس کے بعد میرا سے اپنی تعریف ہضم نہ ہوئی اور بوکھلاہٹ میں حسب روایت غلط انگریزی بولتی ہوئی تھری (Three) کو تری کہہ بیٹھیں.

متعلقہ عنوان :