وزیر اعظم نوازشریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر نے بھارت میں آگ لگا دی، نواز شریف کی 80 فیصد تقریر مسئلہ کشمیر پر تھی، ایسا خطاب آج تک کسی پاکستانی وزیر اعظم نے نہیں کیا،بھارتی میڈیا، وزیر اعظم نے بھارت کا اصل چہرہ دکھایا تو بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہو گیا، پہلے نواز شریف کا خطاب براہ راست دکھایا پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا

جمعرات 1 اکتوبر 2015 00:06

وزیر اعظم نوازشریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر نے بھارت ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب نے بھارت میں آگ لگا دی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی 80 فیصد تقریر مسئلہ کشمیر پر تھی۔ ایسا خطاب آج تک کسی پاکستانی وزیر اعظم نے نہیں کیا۔ وزیر اعظم نوازشریف نے امن کی بات کی مگر نفرت کے پجاری بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہ بھائی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی میں بھارت کا اصل چہرہ دکھایا تو بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہو گیا۔ پہلے نواز شریف کا خطاب براہ راست دکھایا پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا۔بھارتی ٹی وی چینلز کے پیٹ میں مروڑ اس بات اٹھے کہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں کشمیر کا ذکر کیوں کیا۔ بھارتی میڈیا نے واویلہ مچایا کہ نواز شریف کا پورا خطاب کشمیر کے مسئلے پرتھا۔ بھارتی ٹی وی چینلز کے مطابق، ایسا خطاب تو آج تک پاکستان کے کسی بھی وزیر اعظم نے نہیں کیا۔