لکس سٹائل ایوارڈز تقریب‘ فیشن اورشوبز کی دنیا کے چمکتے ستاروں کی کہکشاں زمین پر اتر آئی

جمعرات 1 اکتوبر 2015 11:40

لکس سٹائل ایوارڈز تقریب‘ فیشن اورشوبز کی دنیا کے چمکتے ستاروں کی کہکشاں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں ریڈ کارپٹ پر فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے چمکتے ستاروں کی کہکشاں زمین پر اتر ائی۔کراچی میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں فیشن اورشوبز کی دنیا کے چمکتے ستاروں کی کہکشاں زمین پر اتر آئی۔لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کراچی کے ایکسپو سنٹر میں سجائی گئی۔

(جاری ہے)

ریڈ کارپٹ پر فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ستارے جگمگائے۔ فلمی اداکار، ماڈلز ، ڈیزائنرز، میک اپ آرٹسٹ اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکاروں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ جنہوں نے لکس کی جانب سے بیوٹی اور ٹیلنٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کی کاوشوں کو سراہا ۔ فلمی ادکاروں نے کراچی میں امن کے قیام پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جس کے باعث کراچی میں اہم ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام ممکن ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :