فلم ”دی واک“کے پریمیئر میں پوری کاسٹ کی شرکت

جمعرات 1 اکتوبر 2015 11:41

فلم ”دی واک“کے پریمیئر میں پوری کاسٹ کی شرکت

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء)ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹوئن ٹاورز پر بننے والی فلم”دی واک“ کے پریمیئر میں مرکزی کردار سمیت پوری کاسٹ نے شرکت کی-فلم 9اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی- ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹاورز کے درمیان بندھی رسی پر چلنے والے شخص پر بننے والی فلم دی واک کا نیو یارک میں پریمئیر ہوا، فلم9 اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔

(جاری ہے)

نیویارک میں ہونے والے دی واک کے پریمئیر میں فلم میں مرکزی کردار کرنے والے اداکار جوزف گورڈن سمیت پوری کاسٹ نے شرکت کی۔”دی واک“ کی کہانی فرانسیسی مہم جو فلپ پیٹٹ کی ہے جنہوں نے 7 اگست 1974ء کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹوئن ٹاورز کے درمیان بندھی رسی پر چلنے کی کوشش کی تھی۔