نوازشریف کی موجودگی،اسرائیلی وزیر اعظم نے اسی ہوٹل میں اپنی تقریب ہی منسوخ کردی

معلوم ہوا کہ پاکستانی وزیراعظم موجود ہیں تو سیکورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر نیتن یاہو بھاگ گئے

جمعرات 1 اکتوبر 2015 13:18

نوازشریف کی موجودگی،اسرائیلی وزیر اعظم نے اسی ہوٹل میں اپنی تقریب ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب اسرائیلی وزیراعظم بن یامن نیتن یاہو کے ساتھیوں نے اسی ہوٹل میں ایک تقریب رکھ دی جس میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف قیام پذیر تھے جس پر اسرائیلی وزیراعظم نے اس تقریب کو ہی منسوخ کر دیا تاکہ ان کا نواز شریف سے آمنا سامنا نہ ہو-مقامی میڈیا کے مطابق نواز شریف اس ہوٹل کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور وہ اکثر واقات اسی میں ہی قیام کرتے ہیں جب نیتن یاہو کے لوگوں کو معلوم ہوا کہ یہاں پاکستانی وزیراعظم موجود ہیں تو انہوں نے سکیورٹی وجوہات کو بہانہ بنا کر تقریب منسوخ کر دی-نواز شریف 2014ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا جبکہ انہوں نے گزشتہ روز بھی اپنے خطاب میں فلسطین کے مسئلے کو بھرپور انداز میں اٹھایا-

متعلقہ عنوان :