بالی ووڈ سٹار کنگنا رناوت ڈیزائنر بن گئیں

جمعرات 1 اکتوبر 2015 13:52

بالی ووڈ سٹار کنگنا رناوت ڈیزائنر بن گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء)بولی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت ویرو مودا فیشن برانڈ کیلئے اپنی فیشن لائن ڈیزائن کررہی ہیں۔28سالہ اداکارہ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ڈیزائنگ کے شعبے میں آکر انھوں نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ خواتین کیلئے رات کے کپڑے ڈیزائن کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انکے ڈیزائن کردہ کپڑوں میں پانچ قسم کی رینج متعارف کرائی جائے گی جو انکے پسندیدہ رنگوں پر مشتمل ہو گی۔اداکارہ کا اپنے ڈیزائنز کے بارے میں کہنا ہے کہ انکی رینج میں آرام دہ اور فارمل دونوں قسم کے سٹائلز کو خیال رکھا گیا ہے۔اداکارہ نے لائف سٹائل سے بات چیت کے دوران بتایا کہ انھیں لگتا ہے کہ ڈیزائنز کی ان پر آمد ہوتی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ جب بھی وہ کوئی خوبصورت دیزائن دیکھتی اور اپنے لئے پسند کرتی ہیں تو وہ اس سے مطابقت کرنے کی کوشش کرتی ہیں