وزیر اعظم نے اپنے ٹیکس گوشوارے ایف بی آر میں جمع کرا دئیے

نواشریف نے نے 2014-15ء کے دوران مجموعی طور پر 42 لاکھ 44 ہزار 590 روپے ٹیکس جمع کروایا

جمعرات 1 اکتوبر 2015 19:44

وزیر اعظم نے اپنے ٹیکس گوشوارے ایف بی آر میں جمع کرا دئیے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے ٹیکس گوشوارے جمعرات کو ایف بی آر میں جمع کرا دئیے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے مجموعی طور پر 2014-15ء کے دوران 42 لاکھ 44 ہزار 590 روپے ٹیکس جمع کروایا۔ وزیر اعظم کی طرف سے جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں کے مطابق وزیر اعظم نے 22 لاکھ 82 ہزار840 روپے انکم ٹیکس کی مد میں جبکہ 19 لاکھ 61 ہزار 840 روپے زرعی ٹیکس کی مد میں جمع کرائے جن کی مجموعی مالیت 42 لاکھ 44 ہزار 590 روپے بنتی ہے۔