پاکستان دہشت گردی چھوڑ دے، ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں: بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 اکتوبر 2015 23:40

پاکستان دہشت گردی چھوڑ دے، ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں: بھارتی وزیر خارجہ ..
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 اکتوبر 2015 ء) بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی چھوڑ دے، ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے چار نکاتی ایجنڈے کی بجائے ایک نکاتی ایجنڈا پیش کرتا ہے۔ وہ ایجنڈا یہ ہے کہ پاکستان دہشت گردی چھوڑ دے تو ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔بھارت پاکستان کے ساتھ تمام حل طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :