لاہور : کپتان کی اہلیہ ریحام خان نے صلح صفائی سے علیحدگی کے لیے 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا، عارف نظامی نے ایک مرتبہ پھر تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 اکتوبر 2015 11:15

لاہور : کپتان کی اہلیہ ریحام خان نے صلح صفائی سے علیحدگی کے لیے 10 لاکھ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 اکتوبر2015 ء) : پاکستان کے صحافی عارف نظامی نے غلام حسین کے ساتھ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کپتان کی اہلیہ ریحام خان نے عمران خان سے صلح صفائی کے ساتھ علیحدگی اختیار کرنے کے لیے 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا جس پر عمران خان نے کہا کہ میرے پاس اتنی رقم موجود نہیں ہے ، لہٰذا بحث و مباحثے کے بعد عمران خان 2 لاکھ ڈالر دینے پر رضامند ہو گئے .

انہوں نے مزید بتایا کہ اپنی فلم بنانے کے لیے ریحام خان نے ایک امیدوار سے بھی اچھی خاصی رقم حاصل کی. واضح رہے کہ عارف نظامی اس سے قبل عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی اور ان کے درمیان چل رہے اختلافات سے متعلق بھی بتا چکے ہیں جبکہ عارف نظامی ہی وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے عمران خان اور ریحام خان کی شادی سے متعلق سب سے پہلے آگاہ کیا تھا، انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنیں: