سانگھڑ، ملزم نے دادا اور چچی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی

جمعہ 2 اکتوبر 2015 11:20

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) سانگھڑ کے نظامانی محلہ میں اندوہناک سانحہ کے نتیجے میں پچیس سالہ عمران یوسف زئی نے اپنے دادا نوے سالہ رحمت اللہ اور چچی شازیہ بی بی کو قتل کر کے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ ملزم نے اپنی ڈھائی سالہ بھانجی شمامہ کو بھی گلا گھونٹ کر ہلاک کرنے کی کوشش کی تاہم وہ معجزانہ طور پر بچ گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ گھریلو ناچاکی کا نتیجہ بتایا جاتا ہے ملزم کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ نشہ کا عادی تھا اور اکثر کئی کئی روز کے لیے مختلف مزاروں پر چلا جاتا تھا ،آخری مرتبہ بھی عمران عید کے تیسرے روز ہی گھر واپس آیا تھا۔ذرائع کے مطابق بیس سال قبل عمران کے والدین میں علیحیدگی کے بعد اسے دادا نے پالا تھا ،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان بھی ہے کہ عمران نے مقتولین کو نشہ آور شے کھلا کر زہر دیا ہو تاہم زخمی شمامہ کو ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جہاں اسکی حالت بہتر ہے جبکہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :