کابل : امریکی سی 130 طیارہ گر کر تباہ ، فوجیوں سمیت 12 افراد جاں بحق

طالبان نے امریکی طیارہ مار گرانے کی ذمہ داری قبول کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 اکتوبر 2015 12:13

کابل : امریکی سی 130 طیارہ گر کر تباہ ، فوجیوں سمیت 12 افراد جاں بحق

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 اکتوبر2015 ء) : افغانستان میں امریکی سی 130 طیارہ گرکر تباہ ہوو گیا جس کے نتیجے میں فوجیوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے . تفصیلات کے مطابق افغان شہر جلال آباد میں ائیرپورٹ کے قریب امریکہ کا سی 130 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 امریکی فوجیوں اور نیٹوکے لئے کام کرنے والے سویلین اہلکاروں سمیت 12اہلکار مارے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکی فوج کے کرنل برین ٹریبس کا کہنا ہے کہ حادثہ رات دیر گئے پیش آیا جس کے نتیجے میں جہازمیں موجود تمام افراد ہلاک ہو گئے، تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں لیکن تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب افغان طالبان نے جلال آباد میں امریکی سی 130طیارہ مار گرانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ افغان طالبان نے پیش قدمی کرتے ہوئے شمال مشرقی صوبے درخشاں کے ضلع دردوج پر بھی قبضہ کر لیا ہے .

متعلقہ عنوان :