وزارت داخلہ کی ایف آئی اے کو نئے اختیارات کے تحت کارروائی کی ہدایت

جمعہ 2 اکتوبر 2015 14:55

وزارت داخلہ کی ایف آئی اے کو نئے اختیارات کے تحت کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء)وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو نئے اختیارات کے تحت کارروائیوں کی ہدایت کی ہے جس کے بعد ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور ان کے ساتھیوں کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ ‘ دہشت گردوں کی مالی معاونت ‘ دہشت گردی اور سائبر کرائمز کے اختیارات کے تحت مقدمات کے اندراج کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مقدمات انسداد دہشتگردی ونگ درج کرے گا۔ پہلے مرحلے میں ہائی پروفائل کیسز درج کئے جائیں گے ‘الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے سمیت دیگر سیاستدانوں کے خلاف بھی مقدمات درج ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے برطانوی حکومت سے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف منی لانڈرنگ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں