خیبر پختونخوا پولیس کا پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 3 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

جمعہ 2 اکتوبر 2015 15:02

خیبر پختونخوا پولیس کا پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں کارروائی کرکے کالعدم ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) خیبر پختونخوا پولیس نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 3 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے.سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز میاں سعید نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بڈھ بیر سے کالعدم تنظیم کے 3 کمانڈروں نصیر، حضرت شیر اور زرما خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میاں سعید نے بتایا کہ تینوں ملزمان خیبر ایجنسی میں سرگرم ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں ‘ان کے قبضے سے 2 ہینڈ گرینیڈ، ایک پستول، ایک سب مشین گن (ایس ایم جی) بھی برآمد کیا گیا-

متعلقہ عنوان :