پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا ‘پروازوں شیڈول درہم برہم ہوگیا

جمعہ 2 اکتوبر 2015 15:02

پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا ‘پروازوں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔ پائلٹس کے اضافی ڈیوٹی سے انکار پر پی آئی اے کا شیڈول درہم برہم ہوگیا۔دو درجن سے زائد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں ‘ جبکہ پی آئی اے نے پالپا کا احتجاج مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حج آپریشن میں تاخیر اور زخمی حجاج کو تکلیف ہوئی تو ذمہ دار پالپا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیالکوٹ ریاض سیالکوٹ پرواز پرانتہائی وقت سے زیادہ ڈیوٹی دینے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے پائلٹ کیپٹن زاہد برولاکا لائسنس معطل کردیا تھا ‘پائلٹوں کی ایسوسی ایشن پالپا کے مطابق کیپٹن زاہدنے انتظامیہ کی ہدایت پراضافی ڈیوٹی کی تھی ۔

(جاری ہے)

بعد میں پالپا نے طویل دورانیہ کی پروازوں پر اضافی ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا پائلٹس کے احتجاج کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول درہم برہم ہوکر رہ گیا گزشتہ روز کراچی دبئی پرواز پی کے 207 کی منسوخی کی وجہ سے پی آئی اے چیئر مین ناصرجعفر کو غیرملکی ایئرلائن سے سفر کرنا پڑا ‘مسقط کراچی پرواز منسوخ ہونے تین سو مسافروں ہوٹل بھیجنا پڑا۔

دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کا کہناہے کہ پائلٹ کے لائسنس پی آئی اے نے نہیں بلکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے معطل کئے تھے ‘ترجمان نیاپنے بیان میں کہا کہ پالپا لیڈر شپ ذاتی مفادات کیلئے ایرلائن انتظامیہ کو بلیک میل کررہی ہے۔ترجمان کے مطابق پالپا کے احتجاج کے باعث اب تک 28 پروازیں منسوخ اور ایرلائن کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ پی آئی انتظامیہ نے پائلٹس سے اپیل کی کہ وہ ملکی مفاد میں ڈیوٹی پر واپس آجائیں۔دوسری جانب پالپا نے پی آئی اے انتظامیہ کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا احتجاج پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف ہے جوپالپا کے ساتھ تحریری معاہدے پرعمل نہیں کررہی تاہم فلائٹ کریو کی جانب سے حج پروازیں تاخیر کا شکار نہیں ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :