پاکستان بہترین ٹیسٹ ٹیم ہے ،کامیابی کیلئے متحد ہوکر کھیلنا ضروری : الیسٹرکک

جمعہ 2 اکتوبر 2015 16:40

پاکستان بہترین ٹیسٹ ٹیم ہے ،کامیابی کیلئے متحد ہوکر کھیلنا ضروری : ..

ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار2 اکتوبر۔2015ء ) برطانوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز ان کے لیے بڑا چیلنج ہے ، سیریز میں دلچسپ مقابلہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان طویل فارمیٹ کی بہترین ٹیم ہے اور اس کا یواے ای میں ریکارڈ بھی کافی اچھاہے اس لیے کامیابی حاصل کرنے کیلئے ان کی ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنا ہوگا ۔

ایلسٹر کک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے یاسر شاہ بہترین سپنر ہیں اور ان کے بلے بازوں کو انہیں محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان یواے ای میں3 ٹیسٹ،4 ون ڈے اور3ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریزکھیلی جائے گی جو 13 اکتوبر سے 30 نومبر تک جاری رہے گی۔